پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دبئی، شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ کی پہلی پرواز

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پائلٹ نے اپنی پہلی پرواز کا آغاز ایک مسافر بردار طیارے ای-کے 903 کی اڑان بھر کے کیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پائلٹ نے اپنی زندگی کی پہلی تجارتی پرواز ای کے 903 کی اڑان بھر کر اپنے خوابوں کو پورا کیا اس موقع پر وہ بہت مسرور اور پُر اعتماد نظر آرہی تھیں۔

Ek903 . First pax flight . 25 Feb .

A post shared by mozahmm (@mozahmm) on

مسافر بردار طیارے ای کے 903 کی پرواز میں بہ طور شریک پائلٹ شیخ معوزہ المکتوم نے اپنی زندگی کے ان یاد گار لمحات کو کیمرے میں محفوظ کر کے انسٹا گرام پر شیئر کردیا جسے لوگوں کی کافی تعداد نے سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی۔

تصاویر کی منظرِ عام پر آنے پر المکتوم خاندان کی خواتین نے سوشل میڈیا پر شاہی خاندان کی پہلی پائلٹ معوزہ المکتوم کو مبارک باد دی اور ان کی صلاحیتوں کو خاندان کے لیے قابل فخر قرار دیا۔emirates3

واضح رہے معوزہ المکتوم نے فروری میں تربیت مکمل کی تھی جس پر عوام نے بڑی مسرت کا اظہار کیا تھا اور آج پہلی تجارتی پرواز پر بہ طور شریک پائلٹ خدمات انجام دینے پر بھی نہ صرف شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔emirates2

یاد رہے متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز مريم المنصوري کے پاس ہے جنہوں نے 2007 میں متحدہ عرب امارات ایئر فورس میں بہ طور پائلٹ شمولیت حاصل کی تھی اور ایف 16 طیاروں سے شام کے علاقے میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کرنے والے دستے کا بھی حصہ تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں