سڈنی : دنیائے کرکٹ میں اب مرد ایمپائر کے ساتھ ساتھ خواتین ایمپائر بھی میدان میں اپنی مہارت دکھا سکیں گی.
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں اتوار کو کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچ میں پہلی بار خاتون ایمپائر جلوہ افروز ہوں گی جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوجانے جا رہا ہے جس سے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گی.
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ کلیری پولوسیک نامی خاتون اتورا کو نیو ساؤتھ ویلز اور آسٹریلیا الیون کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں فرائض انجام دے کر دنیائے کرکٹ کی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی.
کلیری پولو سیک مردوں کے میچ میں امپائر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی جو بچپن ہی سے کرکٹ میں دلچسپی رکھتی تھیں تاہم وہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں.
تاہم کرکٹ گراؤنڈ میں طبع آزمائی کا اپنا خواب اب وہ ایمپائر بن کر پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی جس کے لیے وہ نہایت پر جوش ہیں اور اتوار کے روز کا شدت سے انتظارکر رہی ہیں جب وہ اپنے منزل کو حاصل کرپائیں گی.
بین الااقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اسکول کی ٹیم میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن آئی سی سی کے ٹیسٹ میچ کے ایلیٹ امپائرنگ پینل میں شامل ہوں گی.
اپنی کامیابی کی وجہ والدین کو قرار دیتے ہوئے کلیری نے کہا کہ میں بہت شوق سے کرکٹ میش دیکھا کرتی تھی اور گراؤنڈ میں ہونے فیصلوں پر تبصرہ کرتی تھی جسے سراہتے میرے والدین نے ایمپائرنگ کے کورس کرنے کی ہدایت کی.
انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ میرے بعد اب دیگر خواتین بھی اس شعبے میں آئیں گی اور لوگ خواتین ایمپائر اور مردوں کو میچ کھیلتے دیکھ پائیں گے اور یہ بہت خوبصورت منظر ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔