تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سونے کا ہوٹل: عمارت، برتن اور کھانوں میں بھی سونا، دیکھیے خصوصی تصاویر

ہنوئی: جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویت نام میں سونے کا ایک عجوبہ ہوٹل تیار کیا گیا ہے، جس میں نہ صرف باہر سے عمارت، بلکہ اندر سے بھی فرنیچر میں، برتن اور کھانوں تک میں سونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے، ہوٹل کی عمارت کو باہر سے آراستہ کرنے کے لیے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہوٹل کے اندر ساز و سامان بھی سونے سے تیار کیا گیا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہوٹل آنے والوں کو جو کھانا پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

قدیم انسانی تاریخ میں ہم ایسے قصوں سے واقف ہیں جب کہ کوئی بادشاہ زر و جواہر کا اتنا دلدادہ ہوتا کہ عمارتیں اور محل سونے سے بنوا لیتا، جیسا کہ شداد کی جنت بھی مشہور ہے، تاہم جدید دنیا میں ویت نام میں تیار ہونے والا یہ ہوٹل دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل ہے۔

یہ ہوٹل ویت نام کے ایک ڈویلپر نے تعمیر کیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کا قیام 250 امریکی ڈالر ہے۔

پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے، ویت نام میں تعمیر کردہ یہ ہوٹل 5 ہزار رقبے پر قائم ہے، جس کی تزئین و آرائش، کھڑکیاں، دروازے اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، یہ ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا گولڈ پلیٹیڈ ہوٹل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ایکسٹیریئر پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہے، جب کہ 5 ہزار اسکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں، 25 منزلہ اس عمارت کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

کموڈ اور باتھ ٹب سے لے کر نلکوں تک اور چمچے، پلیٹ اور پیالیوں سے لے کر عمارت کے سوئمنگ پول ایریا تک ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -