منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر نے عازمین کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی جی حج اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

آج پاکستان سے چار پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن تمام پروازیں عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی تھی۔

67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سے محروم 

دوسری جانب 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کا مسئلہ ہنوز تعطل کا شکار ہے اور ان کے اس سال حج سے محروم رہنےکا اندیشہ ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں