اشتہار

بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے شخص نے مرنے سے پہلے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ پھانسی لگانے کا طریقہ گوگل سے تلاش کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل اور خودکشی کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ دارالحکومت دہلی کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں دہلی میٹرو کے سپر وائزر 45 سالہ سشیل نے پہلے اپنی بیوی 40 سالہ انورادھا اور 6 سالہ بیٹی ادیتی کو قتل کیا بعد ازاں خود بھی پنکھے سے جھول گیا۔

پولیس کے مطابق سشیل نے اپنے 13 سالہ بیٹے کو بھی مارنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ گیا اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

- Advertisement -

دہلی پولیس نے جب اس واقعہ کی تفتیش کی اور اس کا کمپیوٹر کھنگالا تو پتہ چلا کہ قاتل متوفی گوگل سے پھانسی لگانے کا طریقہ تلاش کیا تھا۔ مزید تحقیقات میں پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک چاقو بھی ملا جس سے سشیل نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور پھر کمرے میں لگے پنکھے سے پھانسی پر لٹک کر اپنی جان دے دی۔

پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر سشیل کو یہ انتہائی اقدام اٹھانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی آر کو دوپہر 12 بجے ایک فون آیا جس میں کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ گلی نمبر 8 جیوتی کالونی، شاہدرہ سے بول رہا ہے اور اس کے ساتھ سشیل کمار میٹرو میں کام کرتا ہے۔ وہ آج دفتر نہیں آیا تو میں نے اسے فون کیا، وہ لگ اتار رو رہا تھا اور اس نے کہا کہ میں نے گھر میں سب کو مار دیا۔ لیکن اب وہ فون ریسیو نہیں کر رہا ہے۔

پولیس نے اطلاع پر وہاں پہنچی تو اسے وہاں سشیل، اس کی بیوی اور بیٹی کی لاشیں ملیں۔ بیوی اور بیٹی کے جسم پر زخموں کے نشان تھے جب کہ بیٹا زخمی حالت میں زندہ تھا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سشیل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں یہ کیس بیوی بچی کو قتل کرنے کے بعد خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرنے کا دکھائی دیتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں