اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بشریٰ‌ بی بی 2018 میں‌ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سال 2018 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گوگل نے 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاکھوں افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور سرچ انجن کے طور پر سب سے زیادہ گوگل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

بشریٰ بی بی

گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2018 میں پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سرچ کیا۔

میگھن مرکل

یاد رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

میگھن مرکل کو 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان کی شادی کے حوالے سے منفی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، میگھن نے کہا تھا کہ ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں میری زندگی بہت مزے سے گزر رہی ہے۔

میشا شفیع

تیسرے نمبر پر عوام نے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکار علی ظفر کے درمیان جنسی ہراساں کرنے کی خبروں میں دلچسپی ظاہر کی اور عوام نے میشا شفیع کو گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا۔

ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب پر کافی تبصرہ کیا گیا، کتاب پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حمزہ علی عباسی کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔

سلویسٹر اسٹالون

ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کی لسٹ میں سرپرائز انٹری ہوئی ہے کیونکہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ریس تھری کی تشہیر تو کی تاہم سلمان کی جگہ فلم کے معاون اداکار بوبی دیول کی تصویر شیئر کردی۔

سونالی بیندرے

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی کی کامیاب اداکارہ سونالی بیندرے کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب مداحوں کو یہ پتا چلا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، ان دنوں سونالی بھارت میں ہی موجود ہیں۔

عاطف میاں

حکومت کو عاطف میاں کی تقرری پر شدید دباؤ سامنے آنے کے بعد عاطف میاں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑی تھی، انہیں بھی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

حنیف عباسی

ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

اقرا عزیز

سال 2018 ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا اور ان کے مداحوں نے ان کی اداکاری کو کافی سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں