اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایڈز سے نجات پانے والا پہلا انسان کینسر میں مبتلا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : دنیا کا پہلا انسان جس نے ایڈز جیسے لاعلاج مرض کو شکست دی، کئی برس بعد کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم 54 سالہ شخص نے 12 سال قبل لاعلاج مرض ایچ آئی وی ایڈز سے نجات پائی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رین براون نامی شخص نے 2006 میں ایڈز سے نجات پائی تھی اور اب کئی برس بعد کینسر میں مبتلا ہوگیا ہے، جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف امریکی شہری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بطور ٹرانسلیٹر ملازمت کرتا تھا کہ اس دوران ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔

رین براون نے بتایا کہ جس شخص سے ٹرانسپلانٹ ہوا اس میں ایڈز کے جراثیم موجود تھے جس کے باعث وہ مجھ میں بھی منتقل ہوگئے تاہم کامیاب علاج کے بعد میں ایڈز سے شفایاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رین براون دنیا کا پہلا انسان نے جو ایچ آئی ایڈز کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔

لیکن بدقسمتی سے اب وہ کینسر میں مبتلا ہوگیا ہے، رین براون نے کہا کہ کینسر میرے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں