منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پہلا میچ اور 3 وکٹیں، عباس آفریدی نے اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا اور تین وکٹیں لے کر اس کو یادگار بنا لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے آج آکلینڈ میں کھیلے جا رہے پہلا میچ پاکستانی پیسر عباس آفریدی کا بھی ڈیبیو میچ ہے جس کو انہوں نے تین وکٹیں لے کر یادگار بنا لیا۔

عباس آفریدی کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر اگرچہ بابر اعظم نے کیوی اوپنر فن ایلن کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا تاہم انہوں نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر ایلن کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ کرا کے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ بنایا۔

عباس نے اپنی دوسری وکٹ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی حاصل کری جو 29 رنز پر ڈراپ کیچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 42 گیندوں پر 57 رنز بنا چکے تھے۔ اس موقع پر عباس آفریدی نے انہیں فخر زمان کے ذریعے قابو کیا۔

فاسٹ بولر نے اپنے کوٹے کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر گلین فلپس کو بھی چلتا کیا۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں