منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکا: مسلم خواتین ارکان کانگریس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھایا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 535 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا، جن میں شامل 2 مسلم خواتین ارکان کانگریس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں خواتین نے ڈیموکریٹس امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا، 37 سالہ الہان عمر ریاست منی سوٹا کے حلقے 5 جبکہ 42 سالہ فلسطینی نژاد راشدہ طلائب نے ریاست مشی گن کے حلقے 13 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ تسبیح موجود تھی جبکہ راشدہ طلائب نے روایتی فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔

سینتیس سالہ الہان عمر کا تعلق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے ہے جبکہ 42 سالہ راشدہ کے والد بیت المقدس اور والدہ مغربی اردن سے ہیں۔

مزید پڑھیں: وسط مدتی انتخابات: ایوان نمائندگان ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن سے چھن گیا

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن نینسی پیلوسی نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا، نینسی پیلوسی کو 220 ووٹ ملے، ایوان نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی تھی جبکہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو اپ سیٹ شکست کا سامنا رہا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا انعقاد صدارتی انتخابات کے 2 سال بعد ہوتا ہے۔

مڈ ٹرم انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ری پریزینٹیٹوز) کے لیے نمائندے چنے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں