پورٹ الزبتھ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد حفیظ کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکستت دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، امام الحق اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دئیے گئے 267 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 45 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، فخر زمان اولیویئر کی گیند پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابراعظم 49 رنز پر ہمت ہار گئے انہیں ہینڈرکس نے بولڈ کیا، شعیب ملک 12 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی کھوئی فارم بحال نہ ہوسکی وہ صرف ایک رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے دو جبکہ عمران طاہر، ہینڈرکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Imam-ul-Haq and Mohammad Hafeez star as Pakistan beat South Africa to go 1-0 up in the ODI serieshttps://t.co/bjy1rnjNI6 #SAvPAK pic.twitter.com/cJ5CyWzDfh
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 19, 2019
قبل ازیں پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 266 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا، ہاشم آملہ نے ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کی۔
جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ہینڈرکس نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں شاداب خان نے حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
جنوبی افریقی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے وین ڈر ڈوسن نروس نائٹیز کا شکار ہوئے انہوں نے 93 رنز کی اننگز کھیلی، ڈوسن کو حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، انہوں نے 108 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Inning Break!
South Africa: 266-2 (50 ov). Live Updates: https://t.co/NYa2IcTPj6 #SAvPAK pic.twitter.com/gYG2NcVbaW— PCB Official (@TheRealPCB) January 19, 2019
میچ کے دوران فاسٹ بولر عثمان خان شنواری انجری کا شکار ہوگئے، شنواری نے 8 اوورز میں 49 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو آرام کرایا ہے، فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز ہمارے لیے بہت ہم ہے، سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔