اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پہلا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے قومی کپتان نے ٹاس جیت لیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ بلاوائیو میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشن میں آسان نہیں ہوتی۔ زمبابوے کیخلاف سیریز میں نوجوانوں کے پاس بہترین موقع ہے۔ اس سیریز سے پاکستان کو نئے کرکٹ سپرا سٹار ملیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ان میں عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد رضونا (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ، عرفان خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کریگ ایروِن، تاڈی وانشے، جوائے لارڈ، ڈیون مائرس، سین ولیمز، سکندر رضا، برائن بینیٹ، برینڈن ماووتا، رچرڈ ناگروا، بلیسنگ مزربانی، ٹریور۔

واضح رہے کہ ہیڈ تو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 62 میچز کھیلیں گے۔ گرین شرٹس نے 54 بار فتح سمیٹی جبکہ زمبابوے نے 5 میچز جیت رکھے ہیں۔

پاکستان نے آخری بار 2021 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے فتح اپنے نام کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں