بلاوائیو میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہوگیا۔ بلاوائیو میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف ملا ہے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم 40.2 اوورز میں 204 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ ناگروا 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سکندر رضا 39، تاڈی وانشے 29 اور سین ولیمز 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹرز رہے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر فیصل اکرم رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنا ڈیبیو یادگار بنایا۔ نائب کپتان سلمان علی آغا نے 42 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
حارث رؤف، محمد حسنین اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑیوں عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا گیا ہے۔ زمبابوے کی جانب سے بھی دو کھلاڑیوں برائن بینیٹ، اور ٹریور کا ڈیبیو کرایا ہے۔
پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
محمد رضونا (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ، عرفان خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کریگ ایروِن، تاڈی وانشے، جوائے لارڈ، ڈیون مائرس، سین ولیمز، سکندر رضا، برائن بینیٹ، برینڈن ماووتا، رچرڈ ناگروا، بلیسنگ مزربانی، ٹریور۔
واضح رہے کہ ہیڈ تو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 62 میچز کھیلیں گے۔ گرین شرٹس نے 54 بار فتح سمیٹی جبکہ زمبابوے نے 5 میچز جیت رکھے ہیں۔
پاکستان نے آخری بار 2021 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے فتح اپنے نام کی تھی۔