جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار کی تقریب رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نسٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار تیار کر لی جس کیلیے آج رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہائی برڈ فارمولا کار ایکسلریشن سے چارج ہوگی جس سے ماحول کا تحفظ ہوگا جبکہ اس کو رفتار کیلیے اضافی طاقت ملے گی۔ فارمولا کار جولائی میں عالمی مقابلے ایف ایس یو کے میں پیش کی جائے گی۔

تعارفی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ کمانڈنٹ پی این ای سی نسٹ کموڈور توقیر احمد خواجہ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

کار تیار کرنے والی ٹیم کے لیڈر محمد عمر نے بتایا کہ ہائی برڈ کار نسٹ اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گی، یہ پاکستان میں انجینئرنگ شعبے میں ایک سنگ میل ہے، فخر ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کموڈور توقیر احمد خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹیٹیوٹ 6 دہائیوں کی درخشاں تاریخ کا حامل ہے، اے آئی، ڈیٹا سائنس  اور نیول آرکیٹکچر میں بھی ڈگری دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی شخصیت کو نکھارنے کیلیے مختلف سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں، انسٹیٹیوٹ کے طلبہ چار کاروں کے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی پہلی فارمولا کار ہے جس کا ڈیزائن 2012 میں تیار کیا گیا تھا، کار اس سال برطانیہ میں منعقد مقابلے میں ٹریک پر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں