تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی یونی ورسٹی‘ جان ہاپکنس سے خطاب کرنے والی پہلی پاکستانی سے ملیں

میری لینڈ: نوجوان سارہ خان امریکہ کی مشہورِ زمانہ ’جان ہاپکنس یونی ورسٹی‘ میں بطور طالب علم خطاب کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں، سارہ خان کا تعلق کراچی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سارہ خان فل برائٹ اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے امریکی ریاست بالٹی مور میں مقیم ہیں اور وہاں واقع مشہورِ زمانہ یونی ورسٹی’جان ہاپکنس‘ کے کیری بزنس اسکول سے انہوں نے ایم ایس مارکیٹنگ کی سند حال ہی میں حاصل کی ہے۔

سارہ پہلی پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے اس بزنس اسکول کی گرایجویشن کی تقریب سے خطاب کیا ہے اور اس کے لیے ان کا انتخاب انتہائی سخت مقابلے کے بعد کیا گیا۔2 اگست 2018 کو منعقد ہونے والی یہ تقریب اس تعلیمی ادارے کی اب تک کی سب سے بڑی تقریب تھی جس میں 1000 سے زائد طالب علموں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

اپنی تقریر میں سارہ خان نے پاکستان سے حصولِ تعلیم کے لیے امریکا پہنچنے کی جدوجہد کا ذکر کیا۔ جب انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جان ہاپکنس کے انتخاب کا بنیادی سبب اسکول کا نظریہ ( کاروبار، انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے) ہے۔ تقریر میں انہوں نے امریکی تعلیمی نظام کی خوبیوں پر بھی روشنی ڈالی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کی تعریف کی۔

سارہ خان نے حال ہی میں جان ہاپکنس یونی ورسٹی سے ایم ایس کیا ہے ، اس سے قبل وہ کراچی کے معروف تعلیمی ادارے آئی بی اےسے سنہ 2013 میں بی ایس کی سند حاصل کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ سارہ خان دنیا کے پندرہ ممالک کا سفر کرچکی ہیں اور پیرس میں اپنے قیام کے دوران شامی مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہی ہیں،یورپ میں گزارے وقت کےد وران انہوں نے کئی ممالک کی ثقافت کا قریب سے جائزہ لیا ہے اور وہاں رہتے ہوئے انہوں نے دو زبانیں سیکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -