اشتہار

پہلی پاکستانی خلاباز خاتون کا اگلا سفر کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرا سلیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قطب شمالی اور قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرایا اور اب وہ پانچ اکتوبر 2023 کو امریکی کمپنی کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ ہورہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اس وطن عزیز کی ہونہار بیٹی نے شرکت کی اور اپنے مشن کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

سال 2006 میں پہلی پاکستانی خلاباز کا اعزاز پانے والی نمیرہ سلیم نے بتایا کہ میں بچپن سے خلائی سفر کا شوق رکھتی تھی کھلونوں سے کھیلنے کے بجائے میں خلا سے متعلق معلومات میں دلچسپی لیا کرتی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مین نے کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اور 2007 میں مناکو میں پاکستان کے لیے سیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہیں تاریخی فرسٹ ایورسٹ سکائی ڈائیو 2008 کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ پر سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہیں 2011 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

نمیرا سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو لاکھ ڈالر میں اسپیس فلائٹ کا ٹکٹ حاصل کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ خلائی سفر پر جانے سے 3 دن پہلے ہماری ٹریننگ ہوگی اور چھوتھے دن فلائٹ روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں