اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی حکام نے فلسطینی نژاد قانون دان کو پیٹرسن شہر کا چیف جج مقرر کردیا، عبدالمجید امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے پہلے فلسطینی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جج مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جج کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہمقبوضہ فلسطین کا علاقہ رام اللہ امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے عبدالمجید کا آبائی شہر ہے، انہوں نے برسوں امریکا میں بحیثیت پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دیں اس کے بعد پانچ سال تک سٹی جج بھی تعینات رہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں