بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جانور کا دل ٹرانسپلانٹ کروانے والا دنیا کا واحد شخص چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

میری لینڈ: خنزیر کا دل ٹرانسپلانٹ کروانے والا دنیا کا واحد شخص کامیاب آپریشن کے دو ماہ بعد چل بسا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کو 12 جنوری 2022 کو کامیاب آپریشن میں خنزیر کا جینیاتی طور پر تیار کردہ دل لگایا گیا تھا جس کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہے تھے۔

ڈیوڈ کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوئی تھی۔

ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے شخص تھے جن پر خنزیر کا دل لگانے کاکامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے خنزیر کے دل کو جینیاتی طور پر اس طرح تبدیل کیا تھا کہ وہ انسانی جسم میں جانے کے بعد قابل قبول ہو۔

اس ٹرانسپلانٹ پر ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئی تھی، ڈاکٹر منصور کا کہنا تھا کہ چند مہینوں کے خنزیر کا دل حجم میں بالغ انسان کے دل کے برابر آ جاتا ہے اور اس کی ساخت انسانی دل سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا پہلا انسان جسے جانور کا دل کامیابی سے لگا دیا گیا

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بالٹیمور میں 7 گھنٹے کے تجرباتی پروسیجر کے تین دن بعد ڈیوڈ بینیٹ صحت یاب ہو رہے ہیں، اس ٹرانسپلانٹ کو بینیٹ کی زندگی بچانے کی آخری امید سمجھا جا رہا تھا۔

بینیٹ نے سرجری سے ایک دن پہلے کہا تھا کہ مجھے یا تو مرنا ہے یا یہ ٹرانسپلانٹ کرنا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ اندھیرے میں تیر جیسا ہے، لیکن یہ میرا آخری آپشن ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز کو امریکی میڈیکل ریگولیٹر کی طرف سے اس سرجری کو انجام دینے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی تھی، اس بنیاد پر کہ مریض جسے دل کا عارضہ لاحق ہے، بصورت دیگر مر جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں