تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ریاض: دمام ایئر پورٹ کی پہلی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر

ریاض : سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے دمام ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت گذشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد خواتین کی میراتھن ریس سمیت مملکت کے دیگر شعبوں میں بھی خواتین کو شامل کیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکام نے ہند ال زائد کو دمام ایئرپورٹ کمپنی میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، ہند ال زائد پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں ہند ال زاہد کو دمام ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ ممبر کے لیے سعودی ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ مذکورہ سعودی خاتون سنہ 2016 میں امام عبدالرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی اور کنگ فیصل یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کی ممبر بھی رہی ہیں اس کے علاوہ مختلف عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہند ال زاہد نے سنہ 2011 میں ذوحا عربیہ ٹریڈنگ کمپنی کے نام اپنا کاروبار شروع کیا تھا جبکہ مشرقی صوبے کے چیمبر آف کامرس کے بزنس سینٹر کی مینیجر تعینات رہیں ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین الااقوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔

سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -