منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دنیا کا پہلا ’ایس ایم ایس‘ کب اور کس نے بھیجا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ روزانہ اپنے فون سے کئی میسجز اپنے دوستوں اور پیاروں کو بھیجتے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس کیا بھیجا گیا اور اسے کس نے بھیجا تھا؟

یقینآ آپ کا جواب نفی میں ہوگا آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس کیا بھیجا گیا اور اسے کس نے بھیجا تھا۔

پہلا ایس ایم ایس 30 سال پہلے 3 دسمبر 1992 کو لکھا گیا ایک سادہ مگر خوش گوار ‘میری کرسمس’ تھا۔ 15 حروف پر مشتمل یہ پیغام نیل پاپ ورتھ نے ووڈا فون نیٹ ورک کے ذریعے لکھا تھا اور کرسمس پارٹی کے موقع پر ووڈا فون کے ملازم رچرڈ جارویس نے وصول کیا تھا۔

- Advertisement -

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 22 سالہ برطانوی پروگرامر نیل پاپ ورتھ نے کمپیوٹر سے پہلی شارٹ میسج سروس ایس ایم ایس بھیجی اور پھر جدید پیغام رسانی کا آغاز ہوا۔

2017ء میں نیل پاپ ورتھ نے کہا، ‘1992 میں مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ٹیکسٹنگ اتنی مقبول ہو جائے گی، اور یہ ایموجی اور میسجنگ ایپ کو لاکھوں لوگ استعمال کرنے کا باعث بنے گی۔’

برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نے اب اس ایس ایم ایس کو این ایف ٹی کے طور پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاریخی متن کو اب این ایف ٹی کے طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے، جو کہ بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل رسید ہے۔

مشہور ٹیکسٹ میسج کی نیلامی پیرس میں اگوٹس آکشن ہاؤس کرے گی۔ خوش قسمت خریدار اصل ٹیکسٹ میسج کے کمیونیکیشن پروٹوکول کی تفصیلی اور منفرد نقل کا واحد مالک ہوگا، خریدار ایتھر کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں