پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

سال 2025 کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا، ماہرفلکیات کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل جزوی طور پر ہوگا، تاہم اس کا نظارہ پاکستان میں نہپیں ہوسکے گا۔

اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا، اور اس کا اختتام شام 5 بج کر 43منٹ پر ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق یہ نظارہ یورپ، ایشیا، امریکا ،بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا، سال 2025 میں دوسرا گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔

سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟

یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل 2024 میں ہونے والے گرہن کے موقع پر ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کو حالیہ زمانوں میں شاید ہی دیکھا گیا ہو

اپریل کی 9تاریخ کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل گرہن تھا جب کہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں