تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

واشنگٹن : عام شہریوں کی پہلی خلائی پرواز میں کون کون جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

واشنگٹن : امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے عام شہریوں کو خلاء کی سیر کرانے کیلئے 3افراد کے ناموں کا اعلان کردیا، چارف دن کی یہ پرواز رواں سال ستمبر میں روانہ ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق خلاء میں عام شہریوں کو لے جانے والی پہلی پرواز کے لیے ایک کالج کے سائنس پروفیسر اور ایروسپیس ڈیٹا تجزیہ کار کا نام منتخب کرلیا گیا ہے۔

شہری خلاء بازوں کو امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود کینیڈی اسپیس سینٹر سے براہ راست دکھائی جانے والی نیوز بریفنگ کے دوران متعارف کروایا گیا تھا۔

اسپیس ایکس کی انسانی خلائی پرواز کے سربراہ بینجی ریڈ اور کاروباری شخصیت جیرڈ آئیسی کمن نے ان شہری خلاء بازوں کو متعارف کرایا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آخر کے لیے امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے مدار میں پرواز بھیجنے کے مشن کا منصوبہ بنایا ہے جس کے عملے میں چار افراد شامل ہوں گے۔ یہ پہلی ایسی خلائی پرواز ہوگی جس میں عام شہری خلا میں جائیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ خلائی پرواز رواں سال15 ستمبر کے بعد روانہ ہوگی اور اس پرواز کا عملہ خلاء میں تین سے چار دن قیام کرے گا۔

منتخب کیے گئے دو افراد میں سے ایک کا نام کرس سیمبروسکی ہے جن کی عمر 41 سال ہے اور وہ امریکی فضائیہ میں کام کرچکے ہیں جبکہ امریکی شہر سیئٹل میں ایروسپیس انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔ انہیں ایک قرعہ اندازی کے ذریعے چنا گیا ہے جس میں 72 ہزار افراد نے نام دیا تھا۔

ان کے علاوہ 51 سالہ سیان پراکٹر کو چنا گیا ہے جو ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے ساؤتھ ماؤنٹین کمیونٹی کالج میں جیو سائنس کے پروفیسر ہیں۔

Comments

- Advertisement -