اسلام آباد : پاکستان میں آج نمازِ تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوں گے ، جس کیلئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کل سے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کا آغاز ہورہا ہے ، آج مساجد میں نمازِ تراویح کے روح پروراجتماعات ہوں گے۔
جس کیلئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنےکی کوئی شہادت نہیں ملی تھی۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان
خیال رہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان،مصر،قطر،کویت سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ ترکیے، انڈونیشیا اور فلسطین سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ کی تصدیق کے بعد مسجد، الحرام اور مسجدِ بنویﷺ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔
قطر میں بھی تراویح کا اہتمام کیا گیا جبکہ سڑکیں رنگ برنگ برقی قمقموں سے روشن ترکیے میں آیا صوفیا میں نمازِ تراویح کا اجتماع ہوا اور ماہ سیام کو خوش آمدید کہا گیا۔
امریکا،ملائشیا، برونائی،فلپائن اور سنگاپور میں مسلمان آج نمازِ عشاء کے بعد تراویح کا اہتمام کریں گے جبکہ بھارت، افغانستان، سرلنکا اور جاپان میں کل بروز اتوار دو مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی طانیہ میں مسلم کمیونیٹی تقسیم بعض نے آج جبکہ بعض کل اتوار کو پہلا روزہ رکھیں گے۔۔