تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پہلا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاک آسٹریلیا کی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور میزبان ٹیم نے پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اس میچ میں پاکستان کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی ناکام رہیں جب کہ رہی سہی کسر خراب فیلڈنگ میں پوری کر دی۔

میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مڈل آرڈر نوجوان بلے باز سعود شکیل 24، بابر اعظم 14 اور امام الحق 10 رنز ہی بنا سکے جب کہ باقی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ٹور میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے کپتان شان مسعود پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں کینگرو بولر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے چوتھے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگ 2 وکٹوں پر 84 رنز کے ساتھ کیا اور کھانے کے وقفے کے بعد 5 وکٹوں پر 233 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ اوپنر عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کی وکٹ شاہین شاہ نے حاصل کی۔

مچل مارش نے دوسری اننگ میں بھی نصف سنچری اسکور کی اور 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اسٹیون اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ بالترتیب 45 اور 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے تین جب کہ شاہین شاہ اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی تاہم میزبان آسٹریلیا نے فالو آن کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی اور 216 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔ امام الحق 62 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان شان مسعود 30، عبداللہ شفیق 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹرز رہے۔

آسٹریلیا پہلی اننگ میں 487 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔