بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسزکی14ارب79کروڑ میں نیلامی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیمرانے پاکستان کےپہلے 3ڈی ٹی ایچ لائسنس 14 ارب 79کروڑ اور چالیس لاکھ میں نیلام کردیے۔

تفصیلات کےمطابق پیمراکے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا کےلیے مقامی ہوٹل میں نیلامی ہوئی۔

اس موقع پر چیئر مین پیمرا ابصار عالم،چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ،ممبر پیمرا اتھارٹی خیبرپختونخواہ شاہین حبیب اللہ،ممبر پنجاب نرگس ناصر سمیت نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

تین ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کے لیےگیارہ کمپنیوں نےحصہ لیا،نیلامی کے پہلے مرحلے میں لفافہ بند پیشکشیں وصول کی گئیں،جبکہ دوسرے مرحلے میں اوپن بڈنگ کرائی گئی۔

اوپن بڈنگ کے نتیجے میں سب سے بڑی بولی میگ انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈلاہورنے4ارب 91کروڑ روپے کی بولی دی۔شہزاد اسکائی پرائیویٹ لمٹیڈ اسلام آباد چارارب 90کروڑ روپے کی بولی کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

اسٹار ٹائمز کمیونیکیشنز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد نے4 ارب نواسی کروڑ اسی لاکھ روپے کی بولی کےساتھ ڈی ٹی ایچ کا تیسرا لائسنس اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں:پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کی مشروط اجازت

چیئرمین پیمراابصار عالم نے کامیاب بولی دینےوالی کمپنیوں کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ مجموعی طور پرتین لائسنسز کی قیمت 14 ارب 79کروڑ 40لاکھ روپےہے۔

چیئرمین پیمرانےڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کومیڈیا انڈسٹری کی ترقی کی جانب سنگ میل قراردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں