پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش برسا دی گئی۔
شاہدرہ اور مرید کے کی طرف بادل برسائے گئے جس سے لاہور کے اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوگئی۔ مصنوعی بارش کی پہلی فلائٹ کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کر دی گئی ہے جس کیلیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، مصنوعی بارش کیلیے دوسری فلائٹ تھوڑی دیر میں ہوگی۔
CM Punjab @MohsinnaqviC42 checks out the first ever #artificialrain in Lahore. Air Quality Index is likely to get better in the city after the first spell. Check out details in next tweet.
Government of UAE helped Punjab make it rain, and now Punjab shall facilitate other… pic.twitter.com/SYLDGEjYsp— Youth Today (@DailyYouthToday) December 16, 2023
محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوگئی، پہلے مشن پر 45 فلیرز فائر کیے گئے، یہ فلیرز شاہدرہ اور مرید کے قریب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، یو اے ای کے 2 جہاز آئے ان کی پوری ٹیم یہاں موجود تھی، اب دیکھتے ہیں کتنی بارش اور ہوتی ہے پہلا ہمارا تجربہ کامیاب رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل رات لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس زیادہ تھا اور پہلے نمبر پر تھا، اب شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہے اور دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، کچھ چیزیں لانگ ٹرم ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم دونوں کو ٹرائی کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوائے پانی کے چھڑکاؤ کے ہم نے کوئی اسپیشل خرچہ نہیں کیا، اگر خرچہ کرنا پڑتا بھی تو ضرور کرتا لوگوں کی زندگی بہت اہم ہوتی ہے، رات تک پتا چلے گا کتنی بارش ہوتی ہے مقصد اسموگ میں کمی تھی۔