جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغان وزارت داخلہ میں پہلی مرتبہ خاتون کلیدی عہدے پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : دنیا بھر میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اہم حکومتی عہدوں پر فرائض انجام دے رہی ہیں، افغانستان میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو وزارت داخلہ میں عہدے پر فائض کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے پہلی مرتبی کسی خاتون حسنہ جلیل کو وزارت داخلہ میں پالیسی اور تزویراتی امور کی ڈپٹی مقرر کیا ہے، جو متشدد مذہبی تحریک کےلیے ایک پیغام ہے۔

وزارت داخلہ میں پالیسی و تزویراتی امور کی نائب حسنہ جلیل اپنے ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنے عہدے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کےلیے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

حسنہ جلیل کا کہنا ہے کہ میرا تقرر شدت پسندوں اور خواتین کے تعلیم حصول کے سلسلے میں گھر سے نکلنے اور کام کرنے کے کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی کے کلیدی شعبے میں خاتون کی تعیناتی ناقدین کے لیے خود ایک پیغام ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سنہ 2001 سے قبل طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے اسکول وکالج میں تعلیم حاصل کرنے اور سیاست سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں کام کرنے پر پابندی عائد تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوانا شروع کیا اور اب خواتین پارلیما ن اور نجی و سرکاری شعبوں میں باخوبی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں