پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بولرز کو 500 چھکے پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ایک میگا ایونٹ میں چھکوں کی ایسی برسات ہوئی کہ 500 سے زائد چھکے لگ گئے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے ایونٹ میں 502 بولرز کو 502 چھکے لگ چکے ہیں اور جب کہ فائنل میں اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا 500 واں چھکا لگایا۔

- Advertisement -

اس میگا ایونٹ میں اب تک 51 میچز کھیلے گئے ہیں اور اس حساب سے اوسطاً ہر میچ میں لگ بھگ 10 چھکے لگائے گئے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ چھکے 2021 کے ورلڈ کپ میں لگائے گئے تھے جہاں 45 میچز میں بلے بازوں نے 405 بار گیند کو ہوا کے دوش پر باؤنڈری کے باہر بھیجا تھا۔ 2022 کے ٹورنامنٹ کے 42 میچز میں 331 جب کہ 2016 کے ایونٹ میں 314 اور 2014 میں 300 چھکے لگائے گئے تھے۔

بات کریں رواں ایونٹ میں چھکے چھڑانے والے بلے بازوں کی تو اس فہرست میں سپر ایٹ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے بیٹر پورن سر فہرست ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 17 چھکے لگائے۔

ان کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے والی افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز ہیں جنہوں نے 8 میچز میں 16 چھکے لگائے۔

احمد شہزاد کا ورلڈ کپ 2011 کے پاک بھارت سیمی فائنل سے متعلق بڑا بیان

تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈز اور بھارتی کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے 15، 15 چھکے لگا رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں