ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستانی وقت کے مطابق آج مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ نظارہ نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، جس کا نظارہ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر شروع ہوگا، جو رات گیارہ بج کر سترہ منٹ پر عروج پر ہوگا اور ایک بجکر باون منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل مکمل سورج گرہن چوبیس جنوری انیس سو پچیس کو دیکھا گیا تھا، مستقبل میں چھبیس اکتوبر اکیس سو چوالیس میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا.

خیال رہے درحقیقت ہر سال دو سے چار مرتبہ سورج کو گرہن لگتا ہے لیکن ایک مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ یقیناً نادر موقع ہے۔

مکمل سورج گرہن کیا ہوتا ہے؟

مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان رکاوٹ بنتا ہے اور سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے۔

کچھ سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر اندھیرا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے رات کا وقت ہو، مکمل سورج گرہن چاند پوری طرح سورج کو چھپا لیتا ہے اور سورج کی روشنی ایک ہالے کی طرح نظر آتی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں