اشتہار

پچاس سال بعد امریکی مسافر بردار طیارہ کیوبا پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیوبا: پچاس سال بعد عہد ساز پرواز مسافروں کو لیکر امریکا سے کیوبا پہنچ گئی، سانتا کلارا ہوائی اڈے پر مسافروں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

انیس سو اکسٹھ کے بعد پہلامسافر طیارہ ڈیڑھ سو مسافروں کو لیکر امریکا سے کیوبا پہنچ گیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافروں میں امریکہ کے وزیر برائے نقل وحمل سمیت صحافی اور کیوبائی نژاد سیاح شامل تھے، پرواز فلوریڈا کے لورڈرڈیل ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے بعد کیوبا میں سانتا کلارا کے ہوائی اڈے پر اتری۔

cub

- Advertisement -

دسمبر دو ہزار چودہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد جنوری میں دونوں ملکوں نے مسافر پروازوں کا آغاز کرنے سے اتفاق کیا تھا۔


 مزید پڑھیں : کیوبا کا نام دہشتگردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سے نکال دیاگیا


یاد رہے کہ رواں سال مئی میں امریکہ نے کیوبا کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموارہوگئی تھی۔

رواں سال جولائی میں امریکی صدر براک اوباما نے دونوں ممالک میں اپنے سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔


 مزید پڑھیں: کیوبا میں 54سال بعد امریکی سفارتخانہ کھل گیا


واضح ریے کہ امریکہ نے کیوبا میں 1961 کے انقلاب کے بعد کیمونسٹ رہنما فیدل کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور اس پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔


 مزید پڑھیں : امریکا اور کیوبا میں 50برس بعد رابطہ بحال ہوگئے


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں