ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کا پہلا خلا نورد تاریخی خلائی سفر پر روانہ ہوگیا ، تاریخی دن پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو بھی خلائی شٹل کی تصویر سے مزین کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پہلے خلانورد ہزاع المنصوری تاریخی خلائی سفر پر روانہ ہوگئے، ایف سولہ جنگی جیٹ کے پائلٹ ہزاع المنصوری قازقستان کے بیکانور اسٹیشن سے ایم ایس 15 نامی خلائی جہاز کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئے۔
Three space travelers, including @Astro_Jessica, launched this morning and are on the way to @Space_Station. They’ll reach their new home in space this afternoon!
📸 Images from @NASAHQPhoto: https://t.co/YEKDG2SX7f
📺 Live docking coverage at 3pm ET: https://t.co/8b3Am6OM0z pic.twitter.com/omg1dxM1Nb— NASA (@NASA) September 25, 2019
ان کا یہ سفر چھ گھنٹوں پر محیط ہوگا، ہزاع المنصوری خلا میں جانے والے پہلے اماراتی اور پہلے عرب ہیں، ان کے ساتھ ایک امریکی اور ایک روسی خلانورد بھی اس سفر پر ہیں۔
It's launch day! Three space travelers, including @Astro_Jessica 🇺🇸, cosmonaut Oleg Skripochka 🇷🇺 & spaceflight participant Hazzaa Ali Almansoori 🇦🇪, are set to leave Earth for a journey to the @Space_Station. Here's how to watch starting at 9am ET: https://t.co/gOxX8ZucqK pic.twitter.com/6WPuqHBHWM
— NASA (@NASA) September 25, 2019
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خلا میں پہلے اماراتی کی روانگی تمام نوجوانوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ ہم اس شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دبئی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف ہوپ مشن کے ذریعے مریخ پر قدم رکھنا ہے، دو برس قبل میں نے اور میرے بھائی شیخ محمد بن زاید نے خلائی پروگرام شروع کیا اور آج ہمیں یہ خوشی کا دن نصیب ہوا، ہمیں اس پر فخر ہے اور ہم اس سنگ میل کو عرب اور اسلامی اقوام کے نام کرتے ہیں۔
اس تاریخی دن پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو بھی خلائی شٹل کی تصویر سے مزین کردیا گیا۔