جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی میں موسم تبدیل ہونا شروع ، موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث شہر کا موسم نہایت خوش گوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج رات ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مغربی ہوائوں کے زیر اثر موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ، علی الصبح مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم سرد اور خوش گوار ہو گیا۔

صدر، برنس روڈ، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہین کمپلیکس سمیت کہیں بونداباندی تو کہیں تیز پھوار پڑی ہے، جس سے سڑکیں بھیگ گئی ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن ایسٹ، ویسٹ،سولجر بازار،رام سوامی اوررنچھوڑ لائن میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے

محکمہ موسمیات نے آج رات ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل تک گرج چمک اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

بارش کے بعد درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری کمی ہوسکتی ہے، اس وقت شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ہلکی مگر خشک ہوا سردی کی آمد کا پتا دے رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اورراولپنڈی میں موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، چمن میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ قلعہ عبداللہ، گلستان، دوبندی میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔

مالم جبہ، بٹ گرام اور شانگلہ میں بھی وقفے وقفے سے برف باری ا ور بارش ہورہی ہے۔۔

محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں