پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

160 سالہ تاریخ میں جی سی یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کی تقرری ہوئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں، وہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر شازیہ اولڈ روائین ہیں، انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا، پھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا، ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں، وہ طویل عرصے تک سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں اور بطور چیئرپرسن شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر شازیہ 1996 سے گورنمنٹ کالج لاہور سے وابستہ ہیں، فیکلٹی اور اسٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں