بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

طلبا کو کتنے گریس مارکس ملیں گے؟ حکومت نے منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ اجلاس ہوا جس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی۔

گریس مارکس 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری اصلاحات کےلیے ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں جو تعلیمی بورڈز میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

رپورٹ
11ویں جماعت کےنتائج کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

’’فزکس اور اسلامیات کی کتابیں تاخیر سے طلبا کو فراہم کی گئیں، طلبا کےلئے فزکس کی کتاب مشکل ثابت ہوئی اور طلبا کیلئے کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے پرچے مشکل تھے‘‘

رپورٹ پر پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 فیصد گریس مارکس دیےجائیں گے جب کہ کیمسٹری میں طلبا کو 20 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔

گریس مارکس طےشدہ فارمولےکےمطابق دیےجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اساتذہ نے خلاف قواعد کاپیاں گھر لےجا کر چیک کیں، کاپی چیک کرنے والے اساتذہ کو اُجرت نہ دیناحوصلہ شکنی ہے، مشاہدے میں آیا کہ آئی ٹی سیکشن میں غلط ڈیٹا فیڈ ہونے کا امکان ہے۔

پری میڈیکل میں35فیصد کیسز ڈیٹا انٹری کی وجہ سے متاثر ہوئے، تقریباً 64 فیصدکیسز میں ری ٹوٹلنگ کے مسائل تھے۔ پری انجینئرنگ میں 25فیصد کیسز ہیڈ ایگزامنر کو بھیجے، تقریباً 74 فیصد کیسز میں ری ٹوٹلنگ کے مسائل تھے۔ بورڈ کے آئی ٹی سیکشن کے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کو اپڈیٹ کرنےکی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ و عملے کی تربیت کی ضرورت ہے اہم خالی عہدوں پر جلد تعیناتیاں کی جائیں، ریاضی فزکس اور کیمسٹری میں پندرہ فیصد گریس مارکس دیے جائیں، سندھ کے دیگر بورڈز کے نتائج کا بھی موازنہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں