تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دورانِ حمل مچھلی کھانا بچے کی صحت کے لیے مفید ہے، تحقیق

فلوریڈا: حمل کے دوران مچھلی کا استعمال بچے کو دمے کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ غذا ماں کے لیے بے حد مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف فلوریڈا میں تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دورانِ حمل خواتین مختلف ادویات استعمال کرتی ہیں جن کے اثرات ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے مضر ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق حمل کی ادویات کا زیادہ استعمال ماں کو فی الوقت آرام تو دے سکتا ہے تاہم اس کے نتائج مستقبل کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، ادویات کے زیادہ استعمال سے بچے کو سانس کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔


پڑھیں: فطرت کے قریب وقت گزارنے والی حاملہ ماؤں کے بچے صحت مند


تحقیق کے دوران حاملہ خواتین کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پہلے گروپ کی خواتین نے حمل کے دوران ادویات کے ساتھ مچھلی اور اُس کے تیل کا استعمال کیا جبکہ دوسرے گروپ کی خواتین کو کچھ دنوں بعد مچھلی کا استعمال کروایا گیا تاہم تیسرے گروپ میں منتخب کی گئی خواتین کو مچھلی استعمال نہیں کروائی گئی۔

نتائج سامنے آنے پر ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن خواتین نے حمل کے دوران مچھلی استعمال نہیں کی اُن کے بچے 24 برس کی عمر تک سانس کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ بقیہ دو گروپس کی خواتین کے بچے صحت مند اور تندرست رہے۔


مزید پڑھیں: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے 3 طریقے، صرف ایک جائز


یونیورسٹی آف فلوریڈا کے پروفیسر رچرڈ لاکی کا کہنا ہے کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین کو حمل کے دوران غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ پیدا ہونے والے بچے کی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے۔

واضح رہے کہ دورانِ حمل ڈاکٹرز خواتین کی صحت اور بچے کی نشوونما کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ ادویات تجویز کرتے ہیں، ماں بننے والی خواتین درد یا پھر پیچیدگیوں کو  دور کرنے کے لیے ان کا استعمال کرتی ہیں۔

نوٹ: چونکہ یہ بات تحقیق میں سامنے آئی لہذا حاملہ خواتین مچھلی کے استعمال سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -