منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی فش ہاربر پرآتشزدگی : کروڑوں مالیت کی نو کشتیاں جل کر راکھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فش ہاربر پر لگنے والی تیسرے درجہ کی ہولناک آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی 9 کشتیاں جل کر راکھ ہوگئیں، پاک بحریہ کے بارہ فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فش ہاربر آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی نو کشتیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔رات ایک بجے فش ہاربر پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے ساتھ رکھے ڈیزل کے ڈرموں کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

تیسرے درجے کی آگ کے بھڑکتے شعلوں نے کروڑوں روپے کی کشتیاں راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل کردیں، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی فشریز کے چیف سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو متعدد بارشکایت کی کہ یہاں قائم ہوٹل سیکیورٹی رسک ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

آگ پر قابو پانے کیلئے کےایم سی، کے پی ٹی اور پاک بحریہ کے بارہ فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال پتہ نہ لگ سکی۔ واضح رہے کہ کراچی میں فشریز پر چھوٹی بڑی لانچوں سمیت چھوٹے کارگو جہاز بھی بنائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں