آسٹریلیا میں حال ہی میں ماہی گیر نے ایک نایاب نسل کی شارک مچھلی پکڑی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
اطلاعات کے مطابق خطرناک نظر آنے والی اس شارک کو سڈنی میں مقیم ٹراپ مین برماگوئی نامی ماہی گیر نے پکڑا ہے۔
شارک کا ایک عجیب، پھیلا ہوا سفید منہ، نوکیلے دانت، ایک نوکیلی ناک، اور بڑی بڑی پُتلیوں کے ساتھ ابھری ہوئی آنکھیں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ماہی گیر نے اس مچھلی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔
کچھ صارفین نے سوال کیا یہ کس قسم کی شارک ہے، کچھ نے سائنسی جوابات دیے جبکہ کچھ اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی کوسٹل اینڈ میرین لیبارٹری کے ایسوسی ایٹ ریسرچ ڈائریکٹر ڈین گربس نے کہا کہ ٹریپ مین کی کیچ کھردری جلد والی ڈاگ فش شارک ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شارک سومنیوسیڈی خاندان میں ہیں، سلیپر شارک، گرین لینڈ شارک کا ایک ہی خاندان، لیکن ظاہر ہے کہ ایک بہت چھوٹی نسل ہے۔
دوسری جانب ٹریپ مین نے گربس کے جائزے سے اتفاق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے ایسی شارک کو سردیوں کے موسم میں پکڑا ہے، "یہ ایک کھردری جلد والی شارک ہے، جسے اینڈیور ڈاگ شارک کی ایک نسل بھی کہا جاتا ہے۔
ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یہ شارک 600 میٹر سے زیادہ گہرائی میں عام ہیں۔ ہم انہیں عموماً سردیوں میں پکڑتے ہیں۔