ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

مچھیروں نے ہزار پونڈ وزنی قیمتی ٹونا مچھلی پکڑ لی

اشتہار

حیرت انگیز

میساچوسٹس: امریکا کے ایک شہر میں مچھیروں نے چھوٹی کشتی پر بڑی مچھلی پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحلی شہر گلاسسٹر میں تین مچھیروں نے اتفاقاً ایک بڑی بلیو فن ٹونا مچھلی پکڑ لی۔

مچھلی کا وزن ایک ہزار پونڈ تھا اور اس کی لمبائی 10 فٹ تھی، خیال رہے بلیو فن ٹونا مچھلی بہت قیمتی مچھلی سمجھی جاتی ہے، اور بہت مہنگی فروخت ہوتی ہے۔

مچھیروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو دس فٹ لمبی بلیو فن ٹونا پکڑی وہ بھی غیر ملکیوں کی خوراک بنی۔مچھیروں نے اس شکار کی ویڈیو بھی بنائی، جس میں ہزار پونڈ وزنی مچھلی کو کشتی پر لادتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیپٹن ڈین اسمتھ نامی مچھیرے نے بتایا کہ جب انھوں نے مچھلی کو پانی سے نکلتے دیکھا تو تینوں کے ذہن میں جو پہلا لفظ آیا وہ تھا ’درندہ‘ وہ بالکل درندہ لگ رہا تھا۔

اسمتھ نے یہ شکار اپنے عملے کائلی فالے اور جم میک کارمک کے ساتھ مل کر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے مچھلی کو کشتی پر لادنے کی کوشش کر رہے تھے تو انھیں لگا کہ یہ شارک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بہت مشکل سے مچھلی کو کشتی پر لادا، اس میں انھیں آدھا گھنٹا لگا، مچھلی اتنی بڑی تھی کہ چھوٹی کشتی پر اسے کھینچنا بھی مشکل ثابت ہوا۔

اسمتھ نے بتایا کہ مچھلی تو اوورسیز کی خوراک بن چکی ہے تاہم اس کی یادگار ان کے پاس رہے گی، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مچھلی غالباً 40 برس تک لوگوں سے بچ کر یہاں تیرتی رہی ہے، اس لیے اسے پکڑنا معمولی بات نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں