ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مچھلی کی ’قے‘ نے ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنادیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ نے ایسا خوش قسمت مچھیرا دیکھا جو مچھلیاں پکڑنے جائے مگر مچھلی کے پیٹ کی غلاظت لے کر آئے اور پھر امیر ہوجائے۔

ایسے واقعات کم و بیش ہی پیش آتے ہیں کیونکہ ماہی گیر کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ ایسی چیزیں تلاش کرے جس سے اُس کی قسمت بدل جائے۔

مگر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خوش قسمت شکاری مچھلی کے انتظار میں رہتے ہیں مگر اُن کے ہاتھ ایسی کوئی نایاب چیز لگ جاتی ہے جس سے اُن کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کیرالا میں ماہی گیروں کے ساتھ ہوا جنہیں 28 کروڑ روپے مالیت کی وہیل مچھلی کی ’قے‘ مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کو سمندر میں 28.400 کلو گرام وزنی امبرگریس مل گئی جو انہوں نے ساحل پر لا کر ساحلی پولیس کے حوالے کر دی۔

ساحلی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ماہی گیروں نے امبرگریس ہمارے حوالے کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ہم نے محکمہ جنگلات کو مطلع کیا ہے اور انہوں نے یہ ہم سے وصول کی۔

پرفیوم بنانے میں استعمال ہونے والی ایک کلو امبرگریس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

بھارت میں قانون کے تحت امبرگریس کی فروخت ممنوع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں