پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فٹنس کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ ورزش کرتے ہوئے اس کی تفصیلات سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک پر شیئر کرنے کے عادی ہیں؟ تو یقیناً آپ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

ہم میں سے اکثر افراد اپنی ورزش کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عادی ہیں۔ کہ آج ہم نے جم میں فلاں ورک آؤٹ کیا، یا فلاں ورزش کرتے ہوئے اتنا وقت صرف کیا، یا صرف یہ کہ آج کام شروع کرنے سے قبل 15 منٹ کی واک کی۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا رشتوں کے لیے زہر قاتل

بظاہر ایسی پوسٹ دیکھنے میں بہت حوصلہ افزا لگتی ہیں جو دیگر افراد کو بھی ورزش کی ترغیب دیتی ہیں، مگر لندن کی برنل یونیورسٹی میں جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد خود پسند ہوتے ہیں جو ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے افراد دراصل غیر ارادی طور پر دوسروں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد ایسی پوسٹ پر لائیکس اور کمنٹس کے ذریعے توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے جو کسی بھی طرح نارمل ہونے کی نشانی نہیں ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے افراد اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی کامیابی کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔

مزید پڑھیں: آپ کی فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کی عکاس

یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں سوشل میڈیا کے استعمال اور نفسیاتی مسائل میں تعلق کو ظاہر کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی بار تحقیق میں بتایا جا چکا ہے کہ سوشل میڈیا مختلف نفسیاتی، دماغی و سماجی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں