تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فطرہ 100 روپے فی کس مقرر

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے پاکستان میں رواں سال 1440 ہجری کے لیے فطرہ کم از کم فدیہ 100روپے مقرر کردیا۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی (ترجمان مفتی منیب) نے نمائندے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ  شرعی تعلیمات کے حساب سے رواں سال صدقہ الفطر، فدیہ اور صوم کو کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا۔

علماء کرام کی رائے اور مفتی منیب الرحمان کی منظوری کے بعد رواں برس فی کس فطرے کی رقم مبلغ 100 روپے مقرر کی گئی۔ فطرے کی رقم دو کلو آٹے کی رقم رکھی گئی، اسی طرح صویہ صوم 3 ہزار، کفارہ صوم (برائے 60 مساکین) 6 ہزار روپے، کفارۂ قسم 1 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔

دارالعلوم نعیمیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں اہل ثروت لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فطرہ اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہئے، تاہم گندم کے حساب سے فطرہ کی کم از کم رقم ایک سو روپے بنتی ہے۔

فطرے، فدیے، کفارہ صوم اور فدیے کے لیے چار کلو جوَ کی قیمت بالترتیب 400، 12000، 24000 اور چار ہزار مقرر کی گئ، اسی طرح کھجور ، کشمش اور پنیر کی بھی چار چار کلو کی قیمتوں کا نصاب مقرر کیا گیا۔

کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے یا پھر گندم کے نصاب سے 6 ہزار روپے جو کے نصاب سے 19200، کھجور اور کشمش کے نصاب سے 96000 روپے ادا کیئے جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب سو روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں