اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فطرہ اور فدیہ کی رقم 125 روپے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پاکستان میں رواں سال 1441 ہجری کے لیے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 125 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رواں سال فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 125روپے فی کس ہے، فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق جو کے حساب سے فطرے کا نصاب320، کھجور سے 1600 روپے ہے،کشمش سے فطرے کا نصاب1920 اور پنیر سے 3540 روپے ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ روزہ نہ رکھنے والے 30 روزوں کا فدیہ کم از کم3750 روپےدیں،جو کے حساب سے یہ فدیہ 9600 اور کھجور سے 48 ہزار روپے ہے،کشمش کے نصاب سے فدیہ57 ہزار 600 اور پنیر سے ایک لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں