منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

نایاب آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے 5افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: محکمہ جنگلی حیات نے نایاب آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائبیریا سے آنیوالے مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکارکرنے والے قانون کے شکنجے میں آگئے، سکھرمیں محکمہ جنگلی حیات نے پانچ شکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی شکاریوں کا نشانہ بننے والے تین سو سے زائد زندہ اور مردہ پرندے تحویل میں لے لئے۔

- Advertisement -

محکمے کا کہنا ہے کہ شکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہر سال دس لاکھ کے قریب مہمان پرندے ملکی آبگاہوں کو اپنا عارضی مسکن بناتے ہیں ان میں باز، مرغابیاں، تلور، ہنس اور دوسرے پرندے شامل ہوتے ہیں تاہم مسلسل شکار کے باعث مہمان پرندوں کی آمد میں کمی آرہی ہیں۔


مزید پڑھیں : پرندوں کے شکار کے لیے بچھائے گئے جال قانون کی گرفت میں


ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نایاب نسل کے پرندوں کو محکمہ وائلڈ لائف سندھ پچھلے کئی برسوں سے تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جھیلوں میں صنعتی اور بلدیاتی فضلے کا اخراج، درختوں کی کٹائی، خشک سالی اور جھیلوں میں پانی کی کمی کے علاوہ ان آبی پرندوں کے بسیروں کے اطراف صنعتی اور شہری تعمیرات بھی ایسے عوامل ہیں، جو ان پرندوں کی تعداد میں کمی کا سبب بنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں