بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طالبان نے گرفتار برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ گرفتار برطانوی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان حکومت نے 6 ماہ قبل قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے 5 برطانوی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان افراد کو زمینی قوامین، افغان روایات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، ان شہریوں کو برطانیہ کیساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان اب سب کیلئے محفوظ ہے، ہر کوئی سیاحت کیلئے بحفاظت آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا امریکا سے متعلق پالیسی کے حوالے سے اہم بیان

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے بھی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم افغان حکومت کی طرف سے زیر حراست 5 برطانوی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ہم برطانوی شہریوں کے اہل خانہ کی جانب سے افغان ثقافت، رسوم و رواج یا قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر معذرت کا اظہار کرتے ہیں اور مستقبل میں اچھے طرز عمل کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں