اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت کی مثبت حکمتِ عملی کے اثرات ، کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے اموات اور کیسزمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، چوبیس گھنٹے میں پانچ مریض جان سے گئے ، اموات کی کل تعداد 6370 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں5مریض کوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد 6370 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں صرف 548 افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 5795 جبکہ 3لاکھ 371 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 1 لاکھ 31ہزار 404 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 97533، خیبرپختونخوا36823 ، اسلام آبادمیں 15832 ، گلگت بلتستان3131، بلوچستان میں13282 ، آزادکشمیرمیں 2366 کوروناکے کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 2439 ،پنجاب میں2214 ، خیبرپختونخوا1256،اسلام آبادمیں 178 ، بلوچستان145، گلگت بلتستان میں 73 مریض ، آزادکشمیرمیں کوروناوائرس سے65مریض جاں بحق ہوچکےہیں

ملک بھرمیں کورونا کے2 لاکھ 88ہزار 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 29534کوروناٹیسٹ کئے گئے اور مجموعی طور پر 28 لاکھ 79 ہزار 655 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے بتایا کہ ملک بھرکے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1021 مریض زیرعلاج ہے جبکہ کورونا کے 93 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں