کراچی : ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر چھاپہ کے دوران ڈکیتی میں ملوث پانچ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا، چھاپے کے دوران لوٹ مار کرنے پر 5 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔
نوٹی فیکشن میں کہنا تھا کہ سکندرخان، سعادت مروت،راجہ عمیر،عمران علی،سیدسرفرازجبری کو برطرف کیا گیا۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے 29 نومبر کو سعید آباد میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھرچوری کی تھی ، سی ٹی ڈی اہلکار ریٹائرڈ پولیس افسر کا اسلحہ ، سونا اور 2 لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔
بعد ازاں سی ٹی ڈی ہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ بھی درج ہوا تھا۔