اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 34  شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے لیاؤننگ میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے، دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 2015 میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 165 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں