پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جہلم میں جی ٹی روڈ پرمسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

مسافر وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث وین بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کرک کے علاقے تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں