بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ ادو : تیز رفتار کار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد ملتان سےکوٹ سلطان ضلع لیہ جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تیز رفتارکار سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی ، حادثے میں کار سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ طلائی روڈ پر پیش آیا ، تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

- Advertisement -

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مرنے والوں کی شناخت اقبال، غلام قاسم، سعید، بلال اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادملتان سے کوٹ سلطان ضلع لیہ جارہے تھے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ٹھٹہ میں کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ،جس کے نتیجے میں 4 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں