تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہری پور، جائیداد کے تنازعے کا خوفناک انجام، 5 اموات

صوبہ کے پی کے ضلع ہری پور میں جائیداد کا تنازع باپ بیٹوں سمیت 5 جانیں نگل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی کے ضلع ہری پور میں واقع بانڈی میرا جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں ولاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں وزخمیوں کی منتقلی کے بعد ٹراما سینٹر کا مرکزی گیٹ بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں باپ بیٹا اور دو بھائی شامل ہیں،جن میں عابد شاہ ، عباس شاہ ،ذوالقرنین شاہ ،مظہر شاہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں اشفاق شاہ ،کاظم شاہ ،نازک شاہ ،رحمت شاہ شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -