خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب تین مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیزرفتار بس ٹکرائی۔
بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔
واضح رہے کہ کہ 29 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔